Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

خیبر،سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 22 خوارج ہلاک

راولپنڈی(اوصاف نیوز) خیبر میں سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں 22 خوارج ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن 21 اپریل کو کیا گیا تھا جس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 22 خوارج مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے خوف اور بزدلی کے باعث خوارج نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کی زد میں آکر ایک 10سالہ معصوم بچہ شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج علاقے میں متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں موجود مزید کسی بھی خارجی کے خاتمے کے لیے سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
مزید پڑھیں :آج بروز جمعہ 24 اپریل2026 سونے کی تازہ ترین قیمت

یہ بھی پڑھیں