بیروت(اوصاف نیوز) جنوبی لبنان میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں مزید 6 افراد شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ جنگوں کے باعث ایران اور لبنان میں تین کروڑ بیس لاکھ افراد بے گھر ہیں۔ بیشتر صحت مراکز تباہ یا بند ہیں، بیماریاں بڑھ رہی ہیں اور دوائیں کم ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق بحران سے نمٹنے کے لیے عالمی ادارہ صحت کو فوری طور پر تین کروڑ تیس لاکھ ڈالرز کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنان میں جنگ بندی میں تین ہفتے کی توسیع کا اعلان کیا تھا، مگر اس کے باوجود ٹرمپ کے اعلان کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
اسرائیلی فوج نے جبری انخلاء کا حکم جاری کرتے ہوئے جنوبی لبنان کے رہائشیوں کو کہا ہے کہ انہیں کم از کم ایک کلومیٹر دور چلے جانا چاہیے۔
مزید پڑھیں:پٹرولیم مصنوعات پھر گر گئیں ،اطلاق ہوگیا، نوٹیفکیشن جاری، خوشخبری
