Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

پٹرولیم مصنوعات پھر گر گئیں ،اطلاق ہوگیا، نوٹیفکیشن جاری، خوشخبری

اسلام آباد (اوصاف نیوز) حکومت نے جہاں ایک طرف پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، وہاں دوسری طرف لائٹ ڈیزل، مٹی کا تیل اور جیٹ فیول سستا کر دیا ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 63 روپے 60 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 365 روپے 21 پیسے فی لیٹر ہو گئی، لائٹ ڈیزل 28 روپے 81 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 270 روپے 51 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔

جیٹ فیول کی قیمت میں 74 روپے 70 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد جیٹ فیول کی نئی قیمت 396 روپے 31 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے کر دیا گیا ہے، یہ نئی قیمتیں ایک ہفتے کے لیے نافذ رہیں گی۔

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، پیٹرول اور ڈیزل 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 380 روپے 19 پیسے فی لیٹر اور پیٹرول کی نئی قیمت 393 روپے 35 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہو گیا ہے۔
مزید پڑھیں:تیل کے کنوؤں کے بھر جانے اور “فیلڈز کے مردہ ہونے” سے پہلے تہران کشمکش میں

یہ بھی پڑھیں