Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر کے دوران فائرنگ پر صدر ٹرمپ کا ردعمل آگیا

واشنگٹن(اوصاف نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس پریس ڈنر کے دوران فائرنگ کے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ آور نے تقریباً 50 گز دور سے حملہ کرنے کی کوشش کی، اور میرے خیال میں اس کا ایران جنگ سے کوئی تعلق نہیں۔

صدر ٹرمپ، خاتون اول میلانیا ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس تقریب میں موجود تھے جب فائرنگ ہوئی۔ ایک سیکورٹی اہلکار کو گولی لگی لیکن بُلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہا۔ مشتبہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور صدر نے اسے شدید بیمار بتایا۔

ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ پاگل لوگ ہیں، مشتبہ شخص کے پاس کئی ہتھیار تھے، اور سیکریٹ سروس نے فوری اور بہادری سے کارروائی کی۔ انہوں نے شرکاء کی حفاظت کرنے والے اہلکاروں کو سراہا اور کہا کہ ان کی بروقت کارروائی نے ہزاروں جانیں بچائی ہیں۔

صدر نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے اختلافات ختم کرنے ہوں گے اور وہ اپنی تقریبات منسوخ نہیں کریں گے۔ انہوں نے صدارت کے خطرات کا موازنہ ریسنگ کار اور بیل سواری سے کیا اور بتایا کہ تقریباً 5.8 فیصد امریکی صدور پر فائرنگ کے واقعات پیش آ چکے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ نارمل زندگی گزارنے کی کوشش کرتے ہیں اور خاتون اول کو بھی اس شعبے سے خطرات لاحق ہیں۔
مزید پڑھیں:تہران، واشنگٹن کے درمیان آئندہ چند روز میں مذاکرات کا امکان

یہ بھی پڑھیں