Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

امریکا کے ایف بی آئی چیف سےمتعلق حیران کن انکشاف

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) انکشاف ہوا ہے کہ امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے بھارتی نژاد سربراہ کاش پٹیل کو سرعام شراب پینے اور پیشاب کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں جوانی میں دو مرتبہ گرفتار کیا جا چکا ہے۔

دی انٹرسیپٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق، کاش پٹیل نے یہ ذکر 2005 میں میامی ڈیڈ پبلک ڈیفنڈر کے دفتر میں اپنی پرسنل فائل کے حصے کے طور پر کیا تھا۔

اس نے لکھا کہ ایک رات وہ اپنے دوستوں کے ساتھ ایک بار میں جشن منا رہا تھا، اس دوران اس نے شراب بھی پی، اور گھر جاتے ہوئے پیشاب کرنے کی کوشش کی، جس پر ایک پولیس افسر نے اسے سرعام پیشاب کرنے کے جرم میں گرفتار کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق کاش پٹیل نے یہ بھی لکھا ہے کہ وہ 2001 میں ورجینیا کی یونیورسٹی آف رچمنڈ کا طالب علم تھا اور اس دوران اسے شراب پینے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

خط کے آخر میں کاش پٹیل نے معذرت کرتے ہوئے لکھا کہ یہ واقعات ان کے معمول کے رویے کی نمائندگی نہیں کرتے۔

تاہم، ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کے ترجمان نے ان الزامات کی تردید کی اور کہا کہ کاش پٹیل کو پس منظر کی جانچ کے بعد ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں‌:طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی،6 مسافر زخمی

یہ بھی پڑھیں