Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی،6 مسافر زخمی

دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) دہلی ایئرپورٹ پر سوئس ائیر پرواز LX147 کے دوران ٹیک آف کے فوراً بعد انجن میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 6 مسافر زخمی ہوگئے۔

ایئرلائن کے مطابق طیارے میں 228 مسافر اور 4 بچے سوار تھے، جبکہ پرواز زیورخ کے لیے روانہ ہو رہی تھی۔ ٹیک آف کے بعد ایک انجن میں خرابی پیدا ہوئی جس کے بعد عملے نے فوری طور پر ہنگامی کارروائی کرتے ہوئے طیارے کو واپس لینڈ کرایا۔

بیان میں بتایا گیا کہ زخمی مسافروں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ باقی مسافر محفوظ رہے۔ ایمرجنسی سلائیڈز کے ذریعے انخلا کیا گیا اور بعض مسافروں کو سیڑھیوں کے ذریعے باہر نکالا گیا۔

سوئس انٹرنیشنل ایئر لائنز کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور تمام مسافروں کی دیکھ بھال اور متبادل انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں‌:ڈیرل مچل،عماد بٹ اور نسیم شاہ سےمتعلق اہم فیصلہ سامنے آگیا

یہ بھی پڑھیں