Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

ڈیرل مچل،عماد بٹ اور نسیم شاہ سےمتعلق اہم فیصلہ سامنے آگیا

لاہور (سپورٹس ڈیسک) راولپنڈی ٹیم نے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 میں دو غیر ملکی و مقامی کھلاڑیوں کو اسکواڈ سے ریلیز کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل کو فٹنس مسائل کے باعث جبکہ عماد بٹ کو قومی ذمہ داریوں کے باعث ٹیم سے الگ کیا گیا ہے۔ عماد بٹ کو بنگلہ دیش سیریز کیلئے قومی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

اس سے قبل راولپنڈی ٹیم انجری کے شکار نسیم شاہ کو بھی اسکواڈ سے ریلیز کر چکی ہے۔ ٹیم مینجمنٹ کے مطابق آئندہ میچز کیلئے اسکواڈ میں مزید تبدیلیاں متوقع ہیں۔
مزید پڑھیں‌:پلے آف کی دوڑ تیز، پاکستان سپر لیگ کی تازہ صورتحال

یہ بھی پڑھیں