لاہور (سپورٹس ڈیسک) لاہور قلندرز پاکستان سپر لیگ 11 کی دوڑ سے باہر ہوگئی، جبکہ حیدرآباد کنگز نے پلے آف کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
کراچی میں کھیلے گئے اہم میچ میں حیدرآباد کنگز نے راولپنڈی کی ٹیم کو 108 رنز سے شکست دے کر پلے آف میں جگہ بنائی۔ اس نتیجے کے بعد پلے آف مرحلے کیلئے ٹیموں کی دوڑ مزید دلچسپ ہوگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پشاور زلمی، ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ پہلے ہی پلے آف مرحلے میں پہنچ چکی ہیں۔ پوائنٹس برابر ہونے کے باوجود رن ریٹ کی بنیاد پر فیصلے نے صورتحال تبدیل کر دی۔
مزید پڑھیں:بڑی خبر،ایران کے وزیر خارجہ چند گھنٹوں میں پاکستان پہنچیں گے؟

