اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی آئندہ چند گھنٹوں میں دوبارہ پاکستان پہنچنے کی تیاریوں میں ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے ہمراہ مختصر ایرانی وفد بھی ہوگا، جبکہ اسلام آباد میں ان کی اعلیٰ پاکستانی قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔
سفارتی ذرائع کے مطابق دورے کا مقصد خطے میں جاری کشیدگی میں کمی اور امن سے متعلق مشاورت ہے۔ اس دوران مشرق وسطیٰ کی صورتحال، امریکہ اور اسرائیل سے متعلق کشیدگی اور ممکنہ سفارتی مذاکرات کے فریم ورک پر بھی بات چیت متوقع ہے۔
مزید پڑھیں:کن اضلاع میں دفعہ 144 نافذالعمل کر دی گئی؟




