لاہور (ویب ڈیسک) محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے تحت بیرونی ڈرون اڑانے پر پابندی میں 30 روز کی توسیع کر دی ہے۔ پنجاب حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ڈرون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔
اعلان کے مطابق ہالز اور مارکیز کے اندر تقریبات کے دوران چھوٹے ڈرونز کے محدود استعمال کی اجازت ہے۔ انڈور ایونٹس میں ڈرون کے محفوظ استعمال کی ذمہ داری منتظمین پر عائد ہوگی۔ انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پابندی سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ عوام کا تحفظ، امن و امان کی بحالی اور املاک کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔ پنجاب بھر میں ڈرون اڑانے پر پابندی 25 مئی تک نافذ العمل رہے گی، پنجاب بھر کی انتظامیہ اور پولیس کو احکامات پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:گریٹر اسرائیل منصوبہ، صیہونی فوج نے شام کی حدود میں عارضی چوکیاں قائم کرلیں
