ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا جس کی قیادت نجم الحسن شانتو کریں گے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق یہ ٹیسٹ میچ 8 مئی سے ڈھاکہ کے شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ دو نئے چہرے بھی اسکواڈ میں شامل کیے گئے ہیں، جو پہلی بار ٹیسٹ کرکٹ میں اپنا ڈیبیو کریں گے۔
کپتان نجم الحسن شانتو کے ساتھ ساتھ مہدی حسن میراز نائب کپتان کے فرائض سنبھالیں گے۔ ٹیم میں مشفق الرحیم، لٹن داس، مومن الحق، شادمان اسلام اور تجربہ کار آل راؤنڈر شامل ہیں جب کہ فاسٹ باؤلر تسکین احمد اور شرف الاسلام کی بھی واپسی ہوئی ہے۔
نئے کھلاڑیوں میں تنزید حسن اور امیت حسن شامل ہیں۔ تنزید حسن پہلے ہی محدود اوورز کی کرکٹ میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر چکے ہیں، جبکہ امیت حسن فرسٹ کلاس کرکٹ میں اپنی بہترین اوسط کی بدولت ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
بنگلہ دیش اس وقت ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر ہے اور وہ پاکستان کے خلاف سیریز میں اچھی کارکردگی دکھا کر اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کی کوشش کرے گا.سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 16 سے 20 مئی تک سلہٹ میں کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں:پاکستان نے بہترین کام کیا، فیلڈ مارشل فنٹاسٹک اور وزیر اعظم گریٹ ہیں دونوں چاہتے ہیں مسئلہ حل ہو: ٹرمپ


