کھٹمنڈو (انٹرنیشنل ڈیسک) نیپال میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کو فیکٹ چیک میں بے بنیاد قرار دے دیا گیا ہے.
رپورٹس کے مطابق وائرل ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ مسلمانوں کے لیے نیپال میں داخلہ محدود کر دیا گیا ہے، تاہم تحقیقات سے واضح ہوا کہ اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی حکومت کی جانب سے ایسا کوئی اعلان کیا گیا ہے۔
مزید یہ کہ کھٹمنڈو کے میئر بیلن شاہ سے منسوب پابندی کی خبریں بھی غلط ثابت ہوئیں۔ ذرائع کے مطابق نیپال کی امیگریشن پالیسی میں مذہب کی بنیاد پر کسی امتیاز کی گنجائش نہیں اور تمام غیر ملکیوں کیلئے یکساں قوانین نافذ ہیں۔
ماہرین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ غیر مصدقہ خبروں کو شیئر کرنے سے پہلے تصدیق ضرور کریں تاکہ غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
مزید پڑھیں:بڑی خبر،اسلام آباد میں تمام سڑکیں کھل گئیں،ٹریفک بحال


