Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

بڑی خبر،اسلام آباد میں تمام سڑکیں کھل گئیں،ٹریفک بحال

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں حالات معمول پر آنا شروع ہو گئے، شہر کی مختلف سڑکیں کھول کر ٹریفک کی روانی بحال کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی بند شاہراہوں کو مرحلہ وار کھول دیا گیا ہے جس کے بعد شہریوں کو آمدورفت میں درپیش مشکلات میں نمایاں کمی آئی ہے۔راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس اور گرین بس سروس بھی بحال کر دی گئی ہے اور معمول کے مطابق سڑکوں پر چل رہی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق شہر کی پگڈنڈیاں اور پبلک پارکس کو بھی عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے جہاں شہریوں کی آمدورفت دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔ تاہم سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر فیض آباد اور پیرودھائی ٹرانسپورٹ حبس کو اگلے نوٹس تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شہر میں ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے اور اہم شاہراہوں پر گاڑیوں کی آمدورفت بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہے جس پر شہریوں نے بھی اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھیں‌:بٹ کوائن 80 ہزار ڈالر کی حد کے قریب، مارکیٹ میں نئی تیزی کے آثار

یہ بھی پڑھیں