Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

سپر اسٹار بابر اعظم نے مداح کی دیرینہ خواہش پوری کر دی،ویڈیو وائرل

لاہور (سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے اپنے ایک مداح کی دیرینہ خواہش پوری کر دی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مداح کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں اس نے خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ بیٹھ کر بابر اعظم کے میچز دیکھنا چاہتا ہے۔ یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد پشاور زلمی انتظامیہ نے مداح کی اسٹار بیٹر سے خصوصی ملاقات کا اہتمام کیا۔

ملاقات کے دوران بابر اعظم نے مداح کو اپنی دستخط شدہ جرسی تحفے میں دی اور اس کے ساتھ بیٹھ کر اپنا میچ بھی دیکھا۔ انہوں نے مداح کی اہلیہ سے فون پر بات بھی کی، جبکہ پشاور زلمی کی جانب سے مداح کو ایک سی ڈی بھی دی گئی۔

ویڈیو کے اختتام پر مداح جذباتی ہو گیا اور آنسوؤں کے ساتھ اپنا خواب پورا ہونے پر بابر اعظم اور پشاور زلمی کا شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں‌:پاکستان کے وزیر برائے پاور کا یورپی یونین وفد کو اصلاحات بارے بریفنگ اور توانائی کے شعبے میں یورپی سرمایہ کاری کی دعوت

یہ بھی پڑھیں