دہلی (شوبز ڈیسک) بھارتی فلم اور ٹی وی انڈسٹری کے سینئر اداکار بھرت کپور 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
اداکار اوتار گل نے اپنی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ کچھ دنوں سے بیمار تھے اور ان کے جسم کے کئی حصوں نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔
بھرت کپور 15 اکتوبر 1945 کو پیدا ہوئے تھے اور ان کا تقریباً چار دہائیوں پر محیط ایک بھرپور اور کامیاب فنی سفر تھا۔ انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1970 کی دہائی میں کیا اور جلد ہی بالی ووڈ میں ایک منفرد شناخت قائم کی۔
وہ خاص طور پر اپنی گہری آواز، موثر تاثرات اور منفی کرداروں کی جاندار اداکاری کے لیے مشہور تھے۔
ان کی نمایاں فلموں میں قربان، نوری، بازار، غلامی، منڈی اور رئیس زادہ شامل ہیں۔ فلموں کے علاوہ انہوں نے ٹی وی ڈراموں میں بھی یادگار کردار ادا کئے۔
ان کے انتقال پر فلمی حلقوں اور مداحوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:ملٹی نیشنل جاپانی کمپنی کا ”میڈان پاکستان” آٹوپارٹس بنانے کا اعلان


