Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

شہری ہوشیار،ملک بھر میں شدید ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

اسلام آباد(‌نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں گرمی کی شدت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس لہر سے جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان سب سے زیادہ متاثر ہوں گے جہاں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ گرمی کی یہ شدت اپریل کے آخری دنوں اور مئی کے شروع میں جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں بھی درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں، دھوپ سے بچیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

ماہرین نے بچوں، بوڑھوں اور بیماروں کو خاص طور پر محتاط رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ زیادہ پانی پینا اور جسم کو ہائیڈریٹ رکھنا ہیٹ اسٹروک سے بچنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

مزید برآں مغربی ہواؤں کے باعث بعض علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے جبکہ گرمی کی یہ شدید لہر مئی کے پہلے ہفتے تک جاری رہ سکتی ہے۔

ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے جب کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے متعلقہ محکموں کو پیشگی حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
مزید پڑھیں‌:بٹ کوائن کی قدر1261ڈالرکمی کے ساتھ76,783.37 ڈالرہوگئی

یہ بھی پڑھیں