Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

کرکٹ بورڈ میں بحران، اہم شخصیات مستعفی

کولمبو (سپورٹس ڈیسک) سری لنکا کرکٹ کے صدر شامی سلوا رواں ہفتے مستعفی ہو جائیں گے۔

اس حوالے سے سری لنکن میڈیا کا کہنا ہے کہ شامی سلوا ایگزیکٹو کمیٹی کے ساتھ مستعفی ہو جائیں گے اور شامی سلوا اور ایگزیکٹو کمیٹی کے مستعفی ہونے کے بعد عبوری انتظامیہ سنبھالے گی۔

سری لنکن میڈیا نے کہا ہے کہ بینکر ایرن وکرمارتنے سری لنکا کرکٹ میں ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے ایسی خبریں آئی تھیں کہ حکومت نے شامی سلوا کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے کو کہا ہے۔

سری لنکن میڈیا نے کہا ہے کہ شامی سلوا کو حالیہ برسوں میں کئی الزامات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
مزید پڑھیں‌:آسمانی بجلی گرنے سے 14 افراد ہلاک،متعدد زخمی

یہ بھی پڑھیں