جاپان کے شمال مشرقی صوبے ایواتی میں مسلسل چھٹے روز بھی جنگلات کی آگ بھڑک رہی ہے۔
جاپانی خبر رساں ایجنسی “کیوڈو” کے مطابق آج پیر کی صبح تک اس آگ نے قصبہ اوتسوچی کے گردونواح میں 1618 ہیکٹر رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فائر سروس اور فوج کے ہنگامی دستوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 1200 اہل کار آگ کے شعلوں پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

اب تک 1500 سے زائد خاندانوں کو وہاں سے انخلا کے احکامات جاری کیے جا چکے ہیں۔
خوش قسمتی سے اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم دو افراد کے معمولی زخمی ہونے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ مسلسل خشک سالی اور تیز ہواؤں کے باعث آگ کے شعلے تیزی سے پھیلے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں اس علاقے میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان کے بعد روس بھی میدان میں آ گیا ، اہم فیصلہ کرلیا، جانیے
