اسلام آباد (نیوز ڈیسک)چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اجلاس میں اہم فیصلے کرتے ہوئے مختلف ہائیکورٹس میں ججز کے تبادلوں کی منظوری دے دی گئی۔
ذرائع کے مطابق کمیشن نے بابر ستار کا تبادلہ پشاور ہائی کورٹ کرنے کا فیصلہ کثرتِ رائے سے کیا۔ اسی طرح محسن اختر کیانی کے لاہور ہائیکورٹ تبادلے کی بھی منظوری دے دی گئی، جس کے حق میں 9 ارکان نے ووٹ دیا۔
اجلاس میں بعض سفارشات واپس بھی لے لی گئیں۔ ذرائع کے مطابق ارباب محمد طاہر اور خادم سومرو کے تبادلوں کی سفارشات واپس لے لی گئیں۔
مزید برآں ثمن رفعت امتیاز کے سندھ ہائیکورٹ تبادلے کی منظوری بھی اکثریتی رائے سے دی گئی۔
مزید پڑھیں:سجاد علی کی بھارتی شہریت کے بارے میں خبریں گردش کرنے لگیں
