اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاور ڈویژن پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ عالمی حالات کے باعث ایل این جی کی عدم دستیابی سے ملک میں 5000 میگاواٹ کے پاور پلانٹس سے بجلی پیدا نہیں ہو رہی۔
ترجمان کے مطابق 27 اپریل کو پیک اوقات میں پن بجلی کی پیداوار میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور تربیلا ڈیم سے پانی کے اخراج میں اضافے کے باعث مجموعی پیداوار 6000 میگاواٹ تک پہنچ گئی، جبکہ ملک کی کل پن بجلی استعداد 11500 میگاواٹ ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ نیشنل گرڈ کے استحکام اور مقامی گیس کی فراہمی سے مزید کچھ پاور پلانٹس کو فعال کیا گیا، جس سے بجلی پیداوار میں بہتری آئی اور 500 میگاواٹ تک ترسیل ممکن ہوئی۔
ترجمان نے بتایا کہ پیک اوقات میں بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے ایک سے دو گھنٹے تک لوڈ مینجمنٹ کی، تاہم پن بجلی میں اضافے کے باعث لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ محدود رہا۔
پاور ڈویژن کے مطابق زیادہ نقصانات والے فیڈرز پر اکنامک لوڈ مینجمنٹ جاری ہے، جبکہ ایل این جی کی دستیابی اور پانی کے اخراج میں اضافے سے رات کے اوقات میں بجلی کا شارٹ فال ختم ہونے کی توقع ہے۔
مزید پڑھیں:عوامی دبائو کام کرگیا،حکومت کالاک ڈائون میںجزوی نرمی کافیصلہ
