اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں داخلوں کے لیے آن لائن سسٹم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے تعلیمی سال 2026-27 کے لیے آن لائن داخلہ پورٹل کو فعال کر دیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے عوامی آگاہی کے لیے تفصیلات جاری کر دی ہیں، اور FDE کے زیر انتظام اداروں میں داخلوں کا پورٹل عوام کی رسائی کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق طلباء اور والدین گھر بیٹھے داخلے سے متعلق مکمل معلومات حاصل کر سکیں گے، مطلوبہ تعلیمی اداروں میں سیٹوں کی دستیابی کے بارے میں فوری معلومات پورٹل پر دستیاب ہوں گی۔
اعلان کے مطابق مختلف جماعتوں اور سکولوں کی میرٹ لسٹ تک آسانی سے رسائی ممکن ہو گی۔
اعلامیے کے مطابق ٹرانسپورٹ، فوڈ اور ای سی ای سینٹرز کی بنیاد پر اداروں کا انتخاب کرنا آسان ہوگا، صبح اور شام کی شفٹوں اور میٹرک کے پروگراموں کے بارے میں بھی معلومات دستیاب ہوں گی۔
مزید پڑھیں:واٹس ایپ کا بڑا فیصلہ، پرانے اینڈرائیڈ فونز پر سپورٹ ختم کرنے کا اعلان
