ایتھنز (انٹرنیشنل ڈیسک) یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں ایک عدالت کے اندر فائرنگ کے واقعے نے شہر میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق 89 سالہ مسلح شخص نے پہلے نیشنل سوشل سیکورٹی فنڈ کے دفتر پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ بعد ازاں وہ شخص عدالت کے اندر داخل ہوا اور وہاں اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔
حکام کے مطابق واقعے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے۔
مزید پڑھیں:کیا ہوا دلجیت دوسانجھ کے ساتھ؟حیران کن تفصیل


