نیو یارک (انٹرنیشنل ڈیسک) معروف پنجابی راک اسٹار دلجیت دوسانجھ کی مقبول امریکی میزبان جمی فالن کے شو The Tonight Show Starring Jimmy Fallon میں شرکت نے ایک بار پھر مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔
https://www.instagram.com/p/DXqgwoJErJo/?img_index=2
شو کے دوران دلجیت دوسانجھ نے جمی فالن کی فرمائش پر انہیں بھنگڑا کے ڈانس اسٹیپس سکھائے، جس پر حاضرین نے خوب داد دی۔ پروگرام کے دوران اور بیک اسٹیج کیے گئے ڈانس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور مداحوں میں بے حد مقبول ہو رہی ہیں۔
دلجیت دوسانجھ کی انٹرنیشنل پلیٹ فارمز پر بڑھتی ہوئی مقبولیت کو اس پیشی نے مزید اجاگر کر دیا ہے، جہاں انہوں نے اپنی ثقافت کو منفرد انداز میں پیش کیا۔
مزید پڑھیں:ایرانی سنوکر کھلاڑی نے ٹرمپ کو شکست دے دی


