Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

ایرانی سنوکر کھلاڑی نے ٹرمپ کو شکست دے دی

حسین وفائی نے ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ(Snooker Championship) میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا کے نمبر ون کھلاڑی جوڈ ٹرمپ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

شیفیلڈ کے کروزبل تھیٹر میں کھیلے گئے اس اہم میچ میں حسین وفائی نے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے فیصلہ کن فریم میں 91 کا شاندار بریک کھیلا اور مقابلہ 13-12 سے اپنے نام کیا۔ یہ ان کے کیریئر کی ایک بڑی کامیابی ہے اور پہلی بار انہوں نے ایونٹ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

میچ کے دوران جوڈ ٹرمپ کو واضح برتری حاصل رہی اور وہ 10-7 اور 12-11 سے آگے تھے، تاہم وفائی نے زبردست کم بیک کرتے ہوئے اسکور برابر کیا اور آخری فریم میں موقع سے بھرپور فائدہ اٹھا لیا۔ ٹرمپ کی ایک غلط شاٹ نے میچ کا رخ بدل دیا، جس کے بعد وفائی نے جیت سمیٹ لی۔

میچ کے اختتام پر جوڈ ٹرمپ نے حسین وفائی کو مبارکباد دی جبکہ شائقین نے کھڑے ہو کر ان کی کارکردگی کو سراہا۔

بھارت: پٹرول کی قلت کے باعث کئی پمپس بند،لوگوں کو پریشانی کا سامنا

فتح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے حسین وفائی نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ ان کے لیے ذہنی طور پر نہایت مشکل رہے، اور انہوں نے کئی بار ٹورنامنٹس میں شرکت کے حوالے سے سوچ بچار کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ملک اور عوام کے لیے کھیل رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ سنوکر کے ذریعے لوگوں کو خوشی دے سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں دنیا ایرانی پرچم کو دیکھے اور یہ پیغام جائے کہ مشکلات کے باوجود ایران کے کھلاڑی عالمی سطح پر اپنی موجودگی کا بھرپور احساس دلا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں