Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

بھارت: پٹرول کی قلت کے باعث کئی پمپس بند،لوگوں کو پریشانی کا سامنا

بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہرحیدرآباد (Hyderabad)میں ایندھن کی شدید قلت نے شہریوں کی زندگی مفلوج کر دی، مسلسل تیسرے روز بھی متعدد پٹرول پمپس پر اسٹاک ختم ہونے سے گاڑی مالکان کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق شہر کے بیشتر پٹرول پمپس پر “نو اسٹاک” کے بورڈ آویزاں ہیں، جبکہ جہاں ایندھن دستیاب ہے وہاں کئی کلومیٹر تک گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ خاص طور پر چمپاپیٹ اور آئی ایس سدن سمیت پرانے شہر کے مختلف علاقوں میں صورتحال انتہائی تشویشناک ہو چکی ہے۔

گھنٹوں انتظار کے باوجود پٹرول اور ڈیزل نہ ملنے پر شہریوں نے شدید احتجاج کیا اور پٹرول پمپس کے باہر مظاہرے بھی دیکھنے میں آئے۔ دوسری جانب پمپس کے اطراف گاڑیوں کے رش کے باعث اہم شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام ہو گیا، جس سے روزمرہ سفر کرنے والے افراد کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

وفاقی تعلیمی اداروں میں داخلے کا آن لائن سسٹم شروع

ایندھن کی فراہمی کب بحال ہوگی اس حوالے سے تاحال کوئی واضح ٹائم لائن سامنے نہیں آئی، جس کے باعث شہریوں میں بے چینی اور تشویش بڑھتی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں