Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

دوبارہ جنگ کی صورت میں فیصلہ کن جواب کیلئے تیار ہیں، نئے اہداف کا تعین کرلیا، ترجمان ایرانی فوج

(اوصاف نیوز) ترجمان ایرانی فوج بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمی نیا نے کہا ہے کہ دوبارہ جنگ کی صورت میں فیصلہ کن جواب کیلئے تیار ہیں، نئے اہداف کا تعین کیا جاچکا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمی نیا نے کہا ہے کہ ایران کی افواج مکمل طور پر تیار ہیں اور جنگ کو ختم تصور نہیں کیا جا رہا۔

انہوں نے کہا کہ جس دن جنگ رکی اور میدان میں ایک طرح کی جنگ بندی یا خاموشی قائم ہوئی، اسی دن سے ہم نے امریکا اور دشمنوں پر عدم اعتماد کے باعث جنگی سطح کی تیاری کو جاری رکھا اور نئے اہداف کا تعین کرلیا گیا ہے۔

ترجمان ایرانی فوج نے بتایا کہ جنگ سے پہلے انٹیلیجنس جائزوں کی بنیاد پر تمام یونٹس مکمل تیاری میں تھے۔ان کا کہنا تھا کہ اصفہان میں دشمن کی دراندازی کے دوران زمینی افواج نے فوری کارروائی کی، امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا جس کی وجہ سے دشمن کی کارروائی ناکامی سے دوچار ہوئی۔

ترجمان ایرانی فوج نے کہا کہ فوج کے فضائی دفاع اور پاسدارانِ انقلاب کے ایرو اسپیس دفاعی یونٹ نے 170 سے زائد دشمن ڈرونز اور 16لڑاکا طیاروں کو نشانہ بنا کر مار گرایا۔

جنرل اکرمی نیا نے مزید کہا کہ جنگ کے آغاز میں ایرانی فضائیہ نے عراق، کویت اور قطر میں دشمن کے اڈوں کو نشانہ بنایا۔

اس کے علاوہ انہوں نے ایک امریکی میڈیا رپورٹ کا حوالہ بھی دیا اور کہا کہ ایرانی فضائیہ کے ایک ایف-5 طیارے نے مختلف دفاعی تہوں کو عبور کرتے ہوئے ایک امریکی اڈے کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

ترجمان ایرانی فوج کا کہنا تھا کہ ایرانی بحریہ نے خطے اور اسرائیل میں اہداف پر نیول کروز میزائل اور ڈرون داغے جبکہ بحریہ نے امریکی جنگی جہازوں جن میں طیارہ بردار جہاز ابراہام لنکن بھی شامل ہے ، کو ایرانی ساحل کے قریب آنے کی اجازت نہیں دی۔
مزید پڑھیں:امریکا نے ایران کے 35 اداروں اور شخصیات پر پابندیاں عائد کر دیں

یہ بھی پڑھیں