Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

لڑاکا طیاروں اور میزائلوں کے نئے آرڈر: 2025 میں انڈیا اور پاکستان کے دفاعی اخراجات کتنے بڑھے؟

اسلام آباد(اوصاف نیوز)سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ (سپری) نے اپنی نئی سالانہ رپورٹ شائع کی ہے جس کے مطابق 2025 میں انڈیا سب سے زیادہ دفاعی اخراجات کرنے والے پانچ بڑے ممالک میں شامل تھا جبکہ انڈیا اور پاکستان نے اپنے اپنے دفاعی بجٹس میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے۔

سپری کے محققین کے مطابق سنہ 2025 میں انڈیا نے اپنے دفاعی اخراجات میں گذشتہ سال کے مقابلے میں 8.9 فیصد اضافہ کیا، جس کے بعد انڈیا کی جانب سے عسکری مقاصد کے لیے خرچ کی جانے والی رقم 92.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق سنہ 2025 کے دوران پاکستان کے دفاعی اخراجات میں بھی 11 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ملک کے مجموعی دفاعی اخراجات 11.9 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ پاکستان فوجی اخراجات کرنے والے ممالک کی فہرست میں 31ویں نمبر پر ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مئی 2025 میں انڈیا اور پاکستان کے درمیان لڑائی کے بعد انڈیا کے فوجی اخراجات میں اضافہ ہوا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ سال اپریل میں سیاحتی مقام پہلگام پر ایک حملے کے بعد سات مئی کو انڈیا کی جانب سے پاکستانی حدود میں فضائی حملے کیے گئے۔ اس کے نتیجے میں شروع ہونے والی لڑائی میں دونوں ملکوں کی جانب سے جنگی طیاروں، ڈرونز اور میزائلوں کا استعمال کیا گیا تھا۔

اس لڑائی کے دوران جہاں پاکستان نے انڈیا کے فرانسیسی ساختہ جدید رفال طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا تو وہیں انڈیا نے پاکستانی طیارے مار گرانے کے ساتھ ساتھ فضائی اڈوں کو نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا۔

عالمی دفاعی اخراجات پر سپری کی رپورٹ میں کیا ہے؟

سپری کی رپورٹ کے مطابق سنہ 2025 کے دوران انڈیا نے جنگی طیاروں اور اُن سے منسلک نظام کے لیے مختص اخراجات پر نظرثانی کی اور ابتدائی بجٹ کے مقابلے میں اس ضمن میں اخراجات 50 فیصد زیادہ رہے تھے۔

اس کے علاوہ انڈین فضائیہ کے آپریشنل اور عملے سے متعلق اخراجات میں مختص بجٹ کے مقابلے میں 18 فیصد اضافہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:وفاقی حکومت کا سرکاری ملازمین اور افسروں بارے سخت فیصلہ

یہ بھی پڑھیں