Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

وزیراعظم کا پیٹرول سبسڈی پر بڑا اعلان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے موٹر سائیکل سواروں، پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کے لیے گزشتہ ماہ دی گئی سبسڈی میں مزید ایک ماہ توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر معاشی طور پر کمزور طبقے کو ریلیف کی فراہمی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے موٹر سائیکل سواروں، پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کے لیے گزشتہ ماہ دی گئی سبسڈی میں مزید ایک ماہ توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم نے سفری کرایوں اور مال بردار گاڑیوں کے کرایوں میں اضافہ روکنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوامی ریلیف کے اقدامات کی موثر نگرانی کو یقینی بنایا جائے تاکہ اس کے ثمرات براہ راست مستحق افراد تک پہنچ سکیں۔ وفاقی حکومت نے صوبائی حکومتوں کے تعاون سے مشکل حالات میں عام آدمی کے لیے اربوں روپے کا قومی ریلیف پیکج دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان حالات میں ہم عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرتے رہیں گے، عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح رہے گی۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ دعا ہے کہ خطے کے حالات جلد بہتر ہوں تاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مستحکم ہوسکیں۔
مزید پڑھیں‌:شہریوں کیلئے ریلیف،پاسپورٹ سسٹم میں بڑی تبدیلی

یہ بھی پڑھیں