Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

مہنگائی کا نیا طوفان، چینی پر ٹیکس واپس

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) حکومت نے درآمدی چینی پر سیلز ٹیکس دوبارہ 18 فیصد کر دیا ہے، جس کے بعد چینی کی قیمتوں میں اضافے اور عوامی مشکلات میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق چینی پر کم شرح والا سیلز ٹیکس 0.25 فیصد ختم کر دیا گیا ہے اور نئی شرح 18 فیصد مقرر کرتے ہوئے 22 اپریل 2026 سے نافذ العمل کر دی گئی ہے۔ یہ رعایت پہلے گھریلو مارکیٹ میں رسد بہتر بنانے کے لیے دی گئی تھی۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے ابتدائی سات ماہ میں چینی کی درآمد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، جس کی مالیت 17 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ سال ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے کم ٹیکس پر پانچ لاکھ ٹن چینی درآمد کی اجازت دی گئی تھی تاکہ مارکیٹ میں قلت پر قابو پایا جا سکے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے حکومتی آمدن میں اضافہ تو ہوگا، تاہم چینی کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ متوقع ہے، جس سے مہنگائی کا دباؤ مزید بڑھ سکتا ہے۔
مزید پڑھیں‌:عیدالاضحی کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

یہ بھی پڑھیں