کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیر بحث آگئی ہیں، جب ان کا ایک پرانا انٹرویو کلپ ایک بار پھر وائرل ہوگیا۔
نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں میزبان نے کبریٰ خان سے ان الفاظ کے بارے میں سوال کیا جن کے تلفظ میں انہیں دشواری ہوتی ہے جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ انہیں ’گلگت‘ اور ’تبلیغی‘ الفاظ کے تلفظ میں دشواری ہوتی ہے۔
انٹرویو کے دوران اداکارہ نے اعتراف کیا کہ وہ اپنے طور پر ’تبلیغی‘ لفظ کا صحیح تلفظ کرتی ہیں لیکن بعض اوقات وہ اسے جملے میں استعمال کرتے ہوئے غلط تلفظ بھی کرتی ہیں۔
کلپ کے دوبارہ منظر عام پر آنے کے بعد یہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا، جہاں صارفین کی جانب سے مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔ کچھ صارفین نے اداکارہ کے انداز کی تعریف کرتے ہوئے ان کی سادگی اور خود اعتمادی کو مثبت قرار دیا جب کہ کچھ نے ان کے لسانی پس منظر پر تبصرہ کیا۔
https://www.instagram.com/reel/DXt948hjAzm/?utm_source=ig_embed&ig_rid=df1caa19-2373-4290-aa49-2586235838c1
شائقین کی بڑی تعداد نے اس کلپ کو ہلکے پھلکے اور تفریحی انداز میں شیئر کیا ہے اور اسے ہلکا پھلکا لیکن دلچسپ لمحہ قرار دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ کبریٰ خان کی پرورش برطانیہ میں ہوئی جس کی وجہ سے ابتدا میں ان کے اردو لہجے میں نمایاں فرق محسوس کیا گیا۔ تاہم پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں کام کے تسلسل کے ساتھ انہوں نے اپنی اردو بول چال میں واضح بہتری لائی ہے۔
کبریٰ خان اپنی مضبوط اداکاری اور منفرد اسکرپٹ کے انتخاب کے لیے مشہور ہیں۔ وہ عام طور پر ان منصوبوں کا حصہ ہوتی ہیں جو مثبت اور بامعنی کہانیاں پیش کرتی ہیں۔
اداکارہ اس وقت ڈرامہ سیریل ’’ڈاکٹر بہو‘‘ میں اپنی اداکاری کے باعث سرخیوں میں ہیں جہاں ان کی اداکاری کو شائقین کی جانب سے مثبت ردعمل مل رہا ہے۔
مزیدپڑھیں:آسان اقساط پر ای بائیکس! اساتذہ کے لیے بڑا اعلان کردیا گیا


