Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

اہم خبر،صدر زرداری کے حوالے سے نئی پیش رفت

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) صدر آصف علی زرداری نے چین کے صوبے ہینان کے گورنر سے ملاقات کی، جس میں اقتصادی تعاون اور تجارتی روابط بڑھانے اور عوام سے عوام کے رابطوں کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا، امن، استحکام، مذاکرات اور تعاون کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان اور چین سدابہار اور سٹریٹجک پارٹنر ہیں، چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، دوطرفہ تجارت بڑھانے کے لیے تاجر برادری میں رابطے اہم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ ہینان عالمی تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے بہت اہم ہو گیا ہے اور یہاں سیاحت، ہائی ٹیک صنعت اور زراعت میں باہمی تعاون کے مواقع موجود ہیں۔

صدر آصف زرداری نے کہا کہ سانیا میں چھٹے ایشین بیچ گیمز میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت خوش آئند ہے۔
مزید پڑھیں‌:آج رات بڑا فیصلہ،فیول قیمتیں بڑھنے کا خدشہ

یہ بھی پڑھیں