Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

عوام پریشان،دودھ اور دہی مزید مہنگے

لاہور (نیوز ڈیسک) صوبائی دارالحکومت لاہور میں دودھ اور دہی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سرکاری قیمتوں کی فہرست میں دودھ کی قیمت 170 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے تاہم اوپن مارکیٹ میں دودھ 230 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے جو کہ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ قیمت سے 60 روپے زیادہ ہے۔ اسی طرح دہی کی قیمتیں بھی بڑھ رہی ہیں اور یہ قیمتیں بھی سرکاری حد سے تجاوز کر گئی ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ دودھ فروشوں نے اپنی مرضی سے قیمتیں بڑھا کر عوام کے لیے مشکلات کھڑی کر رکھی ہیں۔ مہنگائی کا یہ سلسلہ عام آدمی کے روزمرہ کے اخراجات پر بوجھ ڈال رہا ہے جس سے ان کا بجٹ بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ حکام اور انتظامیہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کرے تاکہ عوام کو اشیائے ضروریہ سستے داموں مل سکیں۔

عوامی سطح پر اس بات کا بھی ذکر کیا جا رہا ہے کہ انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث دودھ اور دہی جیسی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں غیر ضروری اضافہ ہو رہا ہے جس سے عوام کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخوں کے برعکس دودھ اور دہی فروخت کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔
مزید پڑھیں‌:ملک کے مختلف شہروں میں مرغی کا گوشت مہنگا ہو گیا

یہ بھی پڑھیں