کراچی (سپورٹس ڈیسک)شہر قائد سے لاہور، راولپنڈی، ملتان اور دیگر شہروں کے لیے روانہ ہونے والی ٹرینوں کا شیڈول آج جاری کر دیا گیا ہے۔ پاکستان ریلوے حکام کے مطابق پاکستان ایکسپریس آج دوپہر 2 بجے کی بجائے 4 بجے 2 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوگی، علامہ اقبال ایکسپریس ساڑھے 3 بجے کی بجائے 1 گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوگی۔ پاک بزنس شام 4 بجے کی بجائے 5 بجکر 45 منٹ پر 1 گھنٹہ 45 منٹ تاخیر سے روانہ ہوگی جبکہ ریلوے حکام کے مطابق دیگر تمام ٹرینیں اپنے مقررہ اوقات کے مطابق روانہ ہوں گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کی سہولت کے لیے مسافروں کی سہولت کا عملہ اسٹیشنوں پر موجود ہے۔
مزید پڑھیں:مہنگائی کا نیا جھٹکا،آٹے کی قیمت میں اضافہ





