بنوں (نیوز ڈیسک) بنوں سٹی تھانے کی حدود میں مشتبہ فائرنگ سے دو بھائی اور ایک بچہ جاں بحق ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق ملزمان نے ذاتی جھگڑے پر فائرنگ کی۔ جاں بحق ہونے والوں میں دو بھائی ظفر علی، عدنان اور ایک چھوٹا بچہ ہارون شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق مبینہ ملزم فائرنگ کے بعد سے فرار ہے، جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:پی ایس ایل 11 فائنل: پشاور زلمی کے خلاف حیدرآباد کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی،8کھلاڑی آؤٹ





