Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

پیپلز پارٹی میں شمولیت سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں،پرویز الٰہی

لاہور (اوصاف نیوز)سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبروں کی تردید کر دی۔

لاہور میں شادی کی تقریب میں کی گئی غیر رسمی گفتگو میں صحافی نے پرویز الہٰی سے پی ٹی آئی چھوڑنے سے متعلق سوال کیا جس پر انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں شمولیت سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔

پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ میں پارٹی کا صدر ہوں، پی ٹی آئی کا حصہ ہی رہوں گا، پیپلز پارٹی میں شمولیت سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: امریکا نے قبضے میں لیا گیا ایرانی جہاز عملے سمیت پاکستان کے حوالے کردیا

یہ بھی پڑھیں