Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

تاجروں کی سمارٹ لاک ڈاؤن کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال

مری( نیوز ڈیسک)‌ تاجروں نے سمارٹ لاک ڈاؤن کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے کل سے مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مری کی مرکزی تاجر تنظیم نے حکومت کی جانب سے لگائے گئے سمارٹ لاک ڈاؤن کو مسترد کرتے ہوئے کل سے غیر معینہ مدت کے لیے مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

تاجروں کا مطالبہ ہے کہ مری کی سیاحتی اہمیت کے پیش نظر اسے لاک ڈاؤن سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔ مرکزی تاجر تنظیم کا کہنا ہے کہ کل صبح سے مری میں تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز، بازار اور دکانیں مکمل طور پر بند رہیں گی۔

تاجر رہنماؤں نے کہا کہ مری ایک سیاحتی مقام ہے جہاں کی معیشت کا انحصار سیاحت پر ہے۔ سمارٹ لاک ڈاؤن مقامی کاروبار کو تباہ کر رہا ہے، اس لیے جب تک چھوٹ نہیں دی جاتی ہڑتال جاری رہے گی۔

تاجروں کی اس احتجاجی کال کو اس وقت مزید تقویت ملی جب ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے بھی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔

خدشہ ہے کہ ٹرانسپورٹرز کی شرکت سے مری میں ٹریفک اور سیاحتی سرگرمیاں مکمل طور پر ٹھپ ہو جائیں گی۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ حکومت مری کے لیے مخصوص اقتصادی پیکج یا نرمی کا اعلان کرے تاکہ سیاحوں کی آمد و رفت جاری رہے اور مقامی لوگوں کا ذریعہ معاش متاثر نہ ہو۔
2 ہزار روپے پیٹرول سبسڈی کے وعدے نے عوام کو رُلا دیامزید پڑھیں‌:

یہ بھی پڑھیں