Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

خیبر پختونخوا میں بڑا سانحہ ٹل گیا، کئی شہری زخمی

وانا (نیوز ڈیسک) جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کی چوکی پر دہشت گردوں کا خودکش حملہ ناکام بنا دیا گیا، واقعے میں سات شہری زخمی ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق علاقے اعظم ورسک میں بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے فوجی چیک پوسٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، تاہم پاک فوج کے ہائی الرٹ دستے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر دیا۔

حکام کے مطابق خودکش حملہ آور بھی اس کارروائی میں ہلاک ہو گیا، جبکہ بروقت ردعمل کے باعث بڑے جانی نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں سات شہری زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال وانا منتقل کیا گیا۔

ڈی ایچ کیو اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر جان محمد کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
مزید پڑھیں‌:انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی کمی

یہ بھی پڑھیں