Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

افسوسناک خبر،جے یو آئی کے رہنما شہید

چارسدہ (نیوز ڈیسک) چارسدہ میں نامعلوم حملہ آوروں نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما اور سابق رکن اسمبلی شیخ محمد ادریس کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب شیخ محمد ادریس صبح اپنے گھر سے مدرسہ جا رہے تھے۔ حملہ اچانک ہوا جس کے بعد وہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے علاقے میں آپریشن شروع کردیا ہے جب کہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔

گزشتہ دنوں مذہبی اور سیاسی شخصیات پر حملوں کے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جن میں مختلف علمائے کرام اور رہنماؤں کو نشانہ بنایا گیا۔ ان واقعات نے ایک بار پھر ملک میں سلامتی کی صورتحال پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور جلد حقائق سامنے آ جائیں گے۔
مزید پڑھیں‌:امریکا نے فوجی نہیں سویلین کشتیوں کو نشانہ بنایا جس سے 5 شہری شہید ہوگئے، پاسدارانِ انقلاب

یہ بھی پڑھیں