Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

100 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے معروف اداکار جاں بحق

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی ملیالم فلم انڈسٹری کے مقبول اداکار  سنتوش نائر ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہار بیٹھے جب کہ حادثے میں ان کی اہلیہ شدید زخمی ہوگئیں۔

100 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے بھارتی اداکار ٹریفک حادثے میں ہلاک

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی صبح  ریاست کیرالہ میں پیش آیا جہاں سنتوش نائر کی گاڑی  ایک لاری سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں وہ اور ان کی اہلیہ سبھاشری زخمی ہو گئے۔

مقامی پولیس نے بتایا کہ حادثے میں  اداکار کو شدید چوٹیں آئیں اور  ان کا سینہ گاڑی کے اسٹیئرنگ وہیل سے ٹکراگیا جس سے وہ جانبر نہ ہوسکے جب کہ ان کی اہلیہ کی پسلیوں میں فریکچر ہوا جو اسپتال میں یر علاج ہیں۔

67 سالہ سنتوش نائر کے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹی راجشری ایس نائر شامل ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ فی الحال یہ واضح نہیں ہو سکا ہے  کہ  حادثے کے وقت  ان کی بیٹی گاڑی میں موجود تھی یا نہیں۔

واضح رہے کہ سنتوش نے 1982 فلمی کیرئیر کا آغاز کیا،  طویل فلمی کیرئیر کے دوران  انہوں نے 100 سے زائد فلموں میں کام کیا ، انہوں نے پرتھوی راج سوکومرن اور موہن لال جیسے اسٹار اداکاروں کے ساتھ بھی کام کیا۔
مزید پڑھیں:ہیٹ اسٹروک کا شکار خاتون کو کندھوں پر اٹھاکر پہاڑ سے نیچے اتارنے والے پاکستانی کے چرچے

یہ بھی پڑھیں