Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

والدین متوجہ ہوں،بچوں کے لیے نئی مالی اسکیم کا اعلان

کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ حکومت نے سماجی تحفظ کے پروگرام کے تحت پیدائش سے پانچ سال تک کے بچوں کو سہ ماہی تین ہزار روپے دینے کا اہم فیصلہ کیا ہے۔یہ فیصلہ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا جس میں صوبے میں فلاحی منصوبوں کو مزید وسعت دینے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں 885,000 بچوں اور دیہی خواتین کے لیے نئی نقد امداد کی منظوری دی گئی جبکہ ابتدائی بچپن کی نشوونما کے لیے 14 ارب روپے کے بڑے منصوبے کی بھی منظوری دی گئی۔

حکام کے مطابق پروگرام کے تحت بچوں کی نشوونما، غذائی رہنمائی اور تعلیمی تیاری پر خصوصی توجہ دی جائے گی، جب کہ دیہی خواتین کو غیر پیداواری دور میں مالی امداد فراہم کی جائے گی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ اسٹیبلائزیشن فنڈ کا مقصد دیہی خواتین کو قرضوں کے بوجھ اور غذائی عدم تحفظ سے بچانا ہے۔ “ممتا پروگرام” کو 22 اضلاع تک پھیلایا گیا ہے، جس سے 10 لاکھ سے زیادہ لوگ مستفید ہو رہے ہیں، جبکہ مجموعی طور پر 56 بلین روپے کے سماجی تحفظ کے پروگرام چل رہے ہیں۔

مزید برآں ادائیگیوں کو شفاف اور بروقت بنانے کے لیے ایک نئے ہائبرڈ پیمنٹ سسٹم کی منظوری دی گئی جبکہ اس پروگرام کو کراچی، حیدرآباد اور مزید 7 اضلاع تک توسیع دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ ضلع اور تعلقہ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں “ممتا ڈیسک” قائم کیے جائیں گے۔اجلاس میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے مختلف مانیٹرنگ کمیٹیوں کے قیام اور مالی سال 2026-27 کے لیے 2.29 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری بھی دی گئی۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ خواتین اور بچوں کو بااختیار بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، صحت، غذائیت اور مالی استحکام کے ساتھ صوبے کے مستقبل کو مضبوط بنایا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں‌:ملک بھر میں نئے کنکشنز پر بڑا فیصلہ،عوام کے لیے اہم خبر

یہ بھی پڑھیں