لاہور(سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی جس میں پاکستانی بلے باز صاحبزادہ فرحان تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔
آئی سی سی ٹی ٹی ٹوئنٹی بلے بازوں کی رینکنگ میں بھارت کے ابھیشیک شرما نے اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے جبکہ ایشان کشن اپنی دوسری اور پاکستان کے صاحبزادہ فرحان نے تیسری پوزیشن برقرار رکھی ہے، جب کہ جنوبی افریقہ کے ڈیوالڈ بریورز ایک درجے ترقی کے ساتھ نویں اور زمبابوے کے برائن بینیٹ ایک درجے ترقی کے ساتھ دسویں نمبر پر آگئے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی باؤلرز رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان کی پہلی، بھارت کے ورون چکرورتی کی دوسری اور پاکستان کے ابرار احمد کی تیسری پوزیشن برقرار ہے۔
نئی رینکنگ کے مطابق بنگلہ دیش کے مہدی حسن میراز ایک درجے ترقی کے ساتھ 17 ویں، نیوزی لینڈ کے بین سیئرز 10 درجے ترقی کے ساتھ 51 ویں اور شرف الاسلام 9 درجے ترقی کے ساتھ 54 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
اسی طرح ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز رینکنگ میں زمبابوے کے سکندر رضا بدستور پہلے، بھارت کے ہاردک پانڈیا دوسرے اور پاکستان کے صائم ایوب تیسرے نمبر پر ہیں۔
مزید پڑھیں:ایران امریکا جنگ: یو اے ای میں رہنا پاکستانیوں کیلئے مشکل ہوگیا، سینکڑوں ہم وطن واپس پہنچ گئے،ہوشرباانکشافات





