Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

آخرکار حقیقت سامنے آگئی،نمرہ خان کے شوہر کون ہیں؟

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ نمرہ خان ایک بار پھر شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں اور اس بار انہوں نے اپنی شادی کی خوشی سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں سے شیئر کی ہے۔

اداکارہ نے پیرس میں اپنے خصوصی فوٹو شوٹ کی تصاویر فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کی تھیں جس میں وہ مغربی طرز کے گلابی گاؤن میں بہت خوبصورت لگ رہی تھیں تاہم ابتدائی تصاویر میں انہوں نے اپنے شوہر کا چہرہ ظاہر نہیں کیا۔

بعد ازاں نمرہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شادی کی تصاویر بھی شیئر کیں جس میں ان کے دولہے کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

شادی کے موقع پر اداکارہ نے سنہری کڑھائی والے سفید روایتی لباس کا انتخاب کیا جب کہ ان کے شوہر سفید شلوار قمیض اور سنہری کڑھائی والے کوٹ میں نظر آئے۔

تصاویر کے ساتھ اداکارہ نے انسٹا سٹوریز پر کیک کی تصویر بھی شیئر کی، جس پر جہاز اور پائلٹ کو اپنی دلہن کے ساتھ بیٹھے دکھایا گیا ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے شوہر پیشے کے اعتبار سے کیپٹن اور پائلٹ ہیں۔ اگرچہ انہوں نے اپنے شوہر کا نام ظاہر نہیں کیا تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ان کی شادی ایک پائلٹ سے ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ نمرہ خان کی یہ دوسری شادی ہے۔ اس سے قبل ان کی شادی راجہ افتخار سے 2020 میں ہوئی تھی جو چند ماہ بعد ختم ہوگئی تھی۔
مزید پڑھیں‌:رومانوی منظر پرتنقید، علیزے شاہ ایک بار پھرسوشل میڈیا کی زد میں

یہ بھی پڑھیں