Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

کنگز الیون پنجاب کے سابق کرکٹر 36 سال کی عمر میں چل بسے ، یووراج سنگھ کا اظہار افسوس

(اوصاف نیوز)انڈیا کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اور انڈر 19 کرکٹر اور کنگز الیون  پنجاب سے تعلق رکھنے والے سابق میڈیم فاسٹ بولر امن پریت سنگھ 36 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرکٹر کی موت کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔امن پریت سنگھ ویرات کوہلی کے انڈر 19 ٹیم کے ساتھی تھے جنہوں نے  پنجاب کے لیے چھ فرسٹ کلاس میچز کھیلے اور 11 وکٹیں حاصل کیں۔

وہ انڈین پریمیئر لیگ کے افتتاحی سیزن میں کنگز الیون پنجاب کا بھی حصہ تھے اور بعد میں پنجاب کی سینئر سلیکشن کمیٹی کے رکن کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے۔

اس کے علاوہ امن پریت سنگھ نے 2007 میں ہندوستان کے لیے پانچ یوتھ ون ڈے اور ایک یوتھ ٹیسٹ کھیلا تھا۔

کرکٹر کی موت پر سابق کرکٹر یووراج سنگھ نے بھی دکھ کا اظہار کیا اور ایکس پر ان کے لیے تعزیتی ٹویٹ کی۔اس کے علاوہ پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن نے بھی امن پریت کی موت پر گہرے غم کا اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھیں:شہریوں کو گھر بیٹھے پاسپورٹ اپلائی کرنے کی سہولت دینے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں