Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس، وزیر اعظم بھی شریک

لاہور(نیوز ڈیسک)نواز شریف کی زیر صدارت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس شروع ہو گیا۔

اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آزاد کشمیر کے انتخابات کے لیے پارٹی امیدواروں کا فیصلہ کیا جائے گا۔

پارلیمانی بورڈ کے دیگر ارکان میں خواجہ محمد آصف، خواجہ سعد رفیق، پرویز رشید، رانا ثناء اللہ، امیر مقام، مریم اورنگزیب، انوشہ رحمن، محمد صفدر اور برجیس طاہر شامل ہیں۔

اس کے علاوہ شاہ غلام قادر، راجہ محمد فاروق حیدر، مشتاق منہاس، چوہدری محمد سعید اور چوہدری طارق فاروق بھی بورڈ کے ارکان میں شامل ہیں۔

اجلاس میں نجیب نقی خان، افتخار گیلانی اور چوہدری عبدالرحمن بھی شریک ہیں۔

مزید پڑھیں۔تربوز کھانے کے چند گھنٹے بعد پورا خاندان موت کے منہ میں چلا گیا، اصل وجہ سامنے آگئی

یہ بھی پڑھیں