Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

گرمی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری!محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنادی

محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شام اور رات کے اوقات کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی ہے، جبکہ دن کے وقت موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چند روز کے مقابلے میں درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اسلام آباد میں صبح کے وقت درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ دن کے اوقات میں پارہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔ شہر میں تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے اور ہواؤں کی رفتار 7 کلو میٹر فی گھنٹہ تک رہ سکتی ہے، محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ آئندہ دو روز تک وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان

یہ بھی پڑھیں