Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

عمران عباس کی نئی پوسٹ نے ہنگامہ کھڑا کر دیا

کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکار عمران عباس سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آگئے۔ عمران عباس کا شمار ان مقبول اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی پرفارم کیا، ان کے پاس کامیاب ڈراموں کی ایک لمبی فہرست ہے۔

معروف اداکار نے حال ہی میں جم سے اپنی نئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ اے آئی نہیں بلکہ حقیقی فٹنس ہے، تاہم سوشل میڈیا صارفین نے ان کی پوسٹ پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ کئی صارفین نے اداکار کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کی فٹنس کا مذاق اڑایا۔

ایک صارف نے لکھا کہ میرا مشورہ ہے کہ آپ اپنے لیے AI استعمال کریں، شاید یہ بہتر لگے، ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ بھائی چھوڑیں، آپ کے پاس وہ چیز نہیں ہے، کسی نے لکھا کہ عمران عباس گزشتہ کچھ دنوں سے اے آئی کی پوسٹس کی وجہ سے خبروں میں ہیں، یہی وجہ ہے کہ اب ایسی پوسٹس پر یقین کرنا مشکل ہوگیا ہے۔

ایک اور صارف نے سلمان خان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اصل باڈی صرف سلمان خان کی ہے، اور کئی اکاؤنٹس سے ان کی تعریف بھی کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں‌:امریکا میں غیرملکی ملازمین کی کم از کم تنخواہ بڑھانے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں