راولپنڈی کے معروف کچہری چوک کا نام تبدیل کر کے “معرکہ حق اسکوائر” رکھ دیا گیا ہے، جس کا باضابطہ افتتاح آج مریم نواز نے کردیا۔
رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے شہر کے اہم ترین ٹریفک منصوبے کو نئی شناخت دیتے ہوئے اس کا نام “معرکہ حق اسکوائر” رکھا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے آج راولپنڈی پہنچ کر اسکا افتتاحکردیا۔
افتتاحی تقریب کے موقع پر راولپنڈی پولیس کی جانب سے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے۔ پولیس حکام کے مطابق ایلیٹ فورس، اسپیشل برانچ اور ضلعی پولیس کی بھاری نفری مختلف مقامات پر تعینات تھی، جبکہ تمام اہلکاروں کو بروقت ڈیوٹی پوائنٹس پر پہنچنے کی ہدایت جاری کی گئی ۔
سیکیورٹی پلان کے تحت اہلکاروں کو موبائل فون ساتھ رکھنے سے بھی منع کیا گیا اور واضح کیا گیا کہ روٹ ڈیوٹی مکمل ہونے تک کوئی اہلکار اپنی پوسٹ نہیں چھوڑ سکے گا۔ تمام افسران اور اہلکاروں کو الرٹ رہنے اور صاف ستھری وردی میں ڈیوٹی انجام دینے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔
خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں سرکاری گندم کے ذخائر سے بڑی مقدار میں گندم غائب ہونے کا انکشاف
حکام کے مطابق 19 ارب روپے سے زائد لاگت سے تیار ہونے والا یہ میگا پراجیکٹ صرف 6 ماہ میں مکمل کیا گیا۔ منصوبے میں 2 فلائی اوورز، 3 انڈر پاسز اور 2 آہنی پل شامل ہیں، جن کا مقصد شہر میں ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنا اور آمدورفت کو بہتر بنانا ہے۔
شہریوں کی جانب سے منصوبے کی تکمیل کو خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ “معرکہ حق اسکوائر” کے فعال ہونے سے راولپنڈی میں ٹریفک کی روانی میں نمایاں بہتری آئے گی۔


