Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

بینک صارفین ہوشیار!اہم وارننگ جاری

کویت سٹی (نیوز ڈیسک) کویت کے مرکزی بینک نےاکاونٹ ہولڈرز کو وارننگ جاری کر دی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق مرکزی بینک نے عوام کو آن لائن مالیاتی فراڈ کرنے والوں کے ہتھکنڈوں سے بچانے کے لیے سخت وارننگ جاری کی ہے۔

بینک نے خبردار کیا ہے کہ سرمایہ کاری کے جعلی مواقع اور مشکوک رقم کی منتقلی کی اسکیمیں شہریوں کو دھوکہ دہی اور منی لانڈرنگ جیسی غیر قانونی سرگرمیوں میں دھکیل سکتی ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق مرکزی بینک نے اس اہم الرٹ میں کہا ہے کہ جعلساز سوشل میڈیا چینلز اور میسجنگ ایپلی کیشنز کا سہارا لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ مذکورہ عناصر معصوم شہریوں کو معمولی رقم کے عوض غیر حقیقی منافع کمانے کا لالچ دے کر اپنے جال میں پھنساتے ہیں۔
مزید پڑھیں‌:بھارتی فوج کی سرحد پار بلا اشتعال فائرنگ میں دو بنگلادیشی نوجوان جاں بحق

یہ بھی پڑھیں