Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

بھارتی فوج کی سرحد پار بلا اشتعال فائرنگ میں دو بنگلادیشی نوجوان جاں بحق

بارڈر سیکیورٹی فورس (BSF) کی جانب سے مبینہ فائرنگ کے نتیجے میں بنگلا دیش کے دو نوجوان جاں بحق ہو گئے۔

بنگلا دیشی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ سرحدی علاقے میں پیش آیا جہاں بھارتی فورسز نے مبینہ طور پر بنگلا دیشی شہریوں پر پیلٹ گنز سے فائرنگ کی۔

رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے دو نوجوانوں کی شناخت نبین حسین اور محمد مرسلین کے نام سے ہوئی، جو بعد ازاں اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں آندھی اوربارش کی پیشگوئی ،الرٹ جاری

بنگلا دیشی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد سرحدی علاقوں میں کشیدگی پائی جا رہی ہے، جبکہ واقعے پر مزید تفصیلات سامنے آنے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں