Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں آندھی اوربارش کی پیشگوئی ،الرٹ جاری

محکمہ موسمیات پاکستان نے اسلام آباد، لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش(Rain)، آندھی اور گرج چمک کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شام اور رات کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ گزشتہ چند روز کے مقابلے میں درجہ حرارت میں اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا ہے۔ صبح کے وقت درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دن میں پارہ 36 ڈگری تک جانے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق شہر میں تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں جن کی رفتار تقریباً 7 کلو میٹر فی گھنٹہ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آج سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا، جس کے باعث گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ آئندہ دو روز کے دوران وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔

11 سے 13 مئی کے دوران گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی، گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں اس وقت درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری تک جا سکتا ہے۔

شہر میں ہواؤں کی رفتار تقریباً 10 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 45 فیصد بتایا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج بارش کے امکانات 10 فیصد تک ہیں۔

ادھر کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں مطلع صاف رہے گا تاہم دن کے اوقات میں تیز دھوپ کے باعث گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔

اللہ کا شکر ہے میں نے اپنے ملک کے لیے بہت اچھا کھیلا: اذان اویس

کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری تک جانے کی توقع ہے۔ گرمی کی شدت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اے پنجاب نے بھی الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج شام سے 12 مئی تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، جہلم، چکوال اور گوجرانوالہ میں بارش متوقع ہے، جبکہ سرگودھا، میانوالی، شیخوپورہ، گجرات، خوشاب اور منڈی بہاؤالدین میں بھی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، جھنگ، ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں بھی آندھی اور بارش کا امکان موجود ہے، جس کے پیش نظر صوبے بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں